Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٓٓآخری حر جنگجو کو آخری سلام ‘ میوو فقیر کیریو چل بسا

قومی نیوز بدھ 28 نومبر 2018
ٓٓآخری حر جنگجو کو آخری سلام ‘ میوو فقیر کیریو چل بسا

سانگھڑ ۔۔۔برطانوی افواج کے خلاف لڑنے والا میوو فقیر کیریو 120 سال کی عمر میں چل بسا ۔میوو فقیر نے 1942 میں انگریز سامراج کے خلاف 40 حروں کے ساتھ جنگ کا علم بلند کیا تھا۔برطانوی افواج کے ساتھ اس جھڑپ میں میوو فقیر کے ایک بھائی عمر کیریو سمیت 6 حروں نے جام شہادت نوش کیا تھا ، جنہیں ایک ہی قبر میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔سانگھڑ سے 30 کلومیٹر دور گائوں رمضان کیریو میں زندگی گزارنے والا میوو فقیر کیریو اپنی حیا ت کے دوران اس بارے میں قصے سنایا کرتا تھا کہ اس تاریخی لڑائی میں برطانوی فوج کی کمان کرنے والا اس وقت کا مقامی پولیس کا ناظم میر غلام رسول شاہ مارا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ لڑائی گوروں کے لئے سخت ہزیمت کا باعث بنی تھی۔مقامی دیہاتیوں کے مطابق میوو کیریو گائوں بھر میں اپنی بہادری کے قصے دہراتا تھا،میوو کیریو کا دعویٰ تھا کہ اس جنگ میں اس کا مرکزی کردار تھا جس میں اس سمیت لڑائی میں جان کی بازی لگانے والے 40 حروں نے ایسا ہلہ بولا تھا کہ اپنے سے زیادہ طاقتور ناظم میر غلام رسول شاہ اور اس کے جوانوں کے قدم اکھاڑدیے تھے۔

(295 بار دیکھا گیا)

تبصرے