Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ماسک سے جلد کا نکھار

فریحہ اعظم بدھ 28 نومبر 2018
ماسک سے جلد کا نکھار

بیسن زمانہ قدیم سے حسن وخوبصورتی کی حفاظت کیلئے استعمال کیاجارہاہے۔ بیسن خاص طور پر کو گہرائی تک صاف کرنے کاکام کرتا ہے۔ پہلے دور میں بیسن کااستعمال کیاجاتا تھا اس لئے جلدی امراض کسی نہ کسی جلدی بیماری میں مبتلا ضرور نظر آتا ہے۔ بیسن ایکنی کے علان کیلئے نہایت موزوں سمجھا جاتا ہے۔ بیسن کواپنی جلد پر استعمال کرنے سے پہلے اس بات کی مکمل یقین دہانی کرلیں کہ بیسن باسی یاپرانا نہ ہو۔ ہمیشہ تازہ باریک پساہوا بیسن استعمال کریں۔ ورنہ آپ کی جلد پر خراشیں ڈال کرآپ کو مزید الجھن وپریشانی میں مبتلا کرسکتا ہے۔ خوبصورت چمکتی دمکتی جلد حاصل کرنے کے لئے گھر پر بیسن سے اپنے لئے فیس پیک تیار کریں۔ذیل میںآ پ کی جلد کی تمام اقسام کیلئے بیسن استعمال کرنے کے طریقے اور فوائد بتائے گئے ہیں۔
خشک جلد کیلئے:
بیسن صرف چکنی جلد کی حفاظت کیلئے ہی مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ حیرت انگیز طور پرخشک جلد کیلئے بھی نہایت بہترین وکار گرثابت ہوتا ہے۔ بیسن جلد کی اضافی چکنائی کوجذب کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے لیکن خشک جلد کی حامل خواتین بیسن سے بھر پور استفادہ کرسکتی ہیں اس کیلئے آپ ایک پیالی میں دو کھانے کے چمچے بیسن لیں اور اس میں دودھ یابالائی شہد اور ایک چٹکی ہلدی پاؤڈر شامل کرکے پیسٹ بنالیں۔ اب اس کو پندرہ منٹ کیلئے چھوڑدیں۔ جب خشک ہوجائے تو پانی سے دھو کر صاف کرلیں۔ یہ خشک جلد کی حامل خواتین کیلئے نہایت آئیڈیل ثابت ہوتا ہے۔ یہ جلد سے میل کیچل کو صاف کرنے اور جلد کی نمی کو برقرار رکھنے میں کافی مددفراہم کرتا ہے خشک جلد کی حامل خواتین اس کو مہینے میں دوبار ضرور آزماکر دیکھیں آپ اپنی جلد میں خوشگوار تبدیلی وفرق محسوس کریں گی۔

(292 بار دیکھا گیا)

تبصرے