Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

خبردار!!یکم دسمبر سے قبل رجسٹر نہ ہونے والے موبائل فونز بلاک کر دیئے جائیں گے

ویب ڈیسک بدھ 28 نومبر 2018
خبردار!!یکم دسمبر سے قبل رجسٹر نہ ہونے والے موبائل فونز بلاک کر دیئے جائیں گے

اسلام آباد۔۔۔۔۔ یکم دسمبر سے صرف پی ٹی اے کے تصدیق شدہ موبائل فون ہی استعمال ہو سکیں گے ، یکم دسمبر سے قبل رجسٹر نہ ہونے والے موبائل فونز بلاک کر دیئے جائیں گے۔ پاکستان میں یکم دسمبر کے بعد وہی موبائل فون کام کرے گا جو باقاعدہ تصدیق شدہ اور رجسٹرڈ ہوگا۔ پی ٹی اے کی اس حوالے سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ صارفین اپنے موبائل فون کا آئی ای ایم آئی نمبر 8484 پر بھیج کر رجسٹر کرائیں۔ بیرون ملک سے لایا گیا موبائل فون بھی رجسٹرڈ کرانے کے بعد ہی استعمال کیا جا سکے گا۔ پی ٹی اے نے عوام کی سہولت کیلئے ایئرپورٹس پر رجسٹریشن کا انتظام کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق موبائل فونز کی رجسٹریشن سے نہ صرف انڈسٹری کو ریگولیٹ کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اربوں روپے کا اضافی ریونیو بھی حاصل ہوگا۔

(296 بار دیکھا گیا)

تبصرے