Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پولیس کو فل اور ہاف فرائی کی اجازت نہیں ،وزیراعلیٰ

قومی نیوز هفته 17 نومبر 2018
پولیس کو فل اور ہاف فرائی کی اجازت نہیں ،وزیراعلیٰ

کراچی….. وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پولیس کو فل فرائی اور ہاف فرائی کی کسی صورت میں اجازت نہیں دیں گے‘ ملزمان کا فیصلہ کرنے کے لئے عدالتیں موجود ہیں‘ وہ سزائیں دیں اور پولیس کو یہ اجازت نہیں ہے کہ وہ از خود کسی کو سزا دے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ جو بھی پولیس افسر ہاف فرائی یا فل فرائی میں ملوث ہوگا‘ اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ یقین دہانی جمعہ کو سندھ اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران محکمہ خزانہ و انسانی حقوق سے متعلق ارکان کے مختلف تحریری و زبانی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ عارف جتوئی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے وفاق سے 14.132 ملین روپے کے 23 کیش ڈولپمنٹ لونز (سی ڈی ایل) لیئے ہیں، ان لونز کے سالانہ انٹریس ریٹس 7.42 فیصد سے 17.71 فیصد ہیں جو 24 سالوں میں واپس کرنا ہیں جس کا 5 سال گریس پیرڈ ہے‘ ہم نے 2008ء میں ریٹائر کئے تھے لیکن اب وفاقی حکومت اجازت نہیں دیتی۔ سندھ حکومت براہ راست لون نہیں لے سکتی، ہم اسٹیٹ بینک سے (اوور ڈرافٹ) او ڈی لیتے ہیں۔ : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ محکمہ خوراک گندم کی خریداری کے لیئے کمرشل بینک سے لون لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ حکومت نے بھی اسٹیٹ بینک سے او ڈی لی تھی، ہم نہیں لے رہے ہمارے پاس فنڈز موجود ہیں۔ تعلیمی حقوق کے متعلق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تعلیم ایک بنیادی حق ہے اور ہم نے تعلیم مفت کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم ٹیسٹ کتابیں بھی مفت فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اساتذہ کی تربیت کر رہے ہیں اور اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر کرتے ہیں۔

(300 بار دیکھا گیا)

تبصرے