Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عمرہ کی سعادت پاکستانی سرفہرست

قومی نیوز هفته 17 نومبر 2018
عمرہ کی سعادت پاکستانی سرفہرست

مکہ مکرمہ…..عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والو ں میں پاکستانی سرفہرست ہیں‘ جبکہ زائرین عمرہ میں دوسر انمبر بھارت اور تیسرا نمبر انڈونیشیا کا ہے ‘ سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق عمرہ موسم 1440 ھ کیلئے جاری کئے جانے والے ویزوں کی تعداد ماہ صفر کے اختتام تک 10 لاکھ 38 ہزار 284 تک پہنچ گئی ہے‘ یہ تعداد 1439 ھ کے مذکورہ دورانیہ کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے‘ رواں سیزن میں اب تک 7 لاکھ 14 ہزار 65 معتمر ارض مقدس پہنچ چکے ہیں‘ مملکت سے واپس جانے والے معتمرین اور زائرین کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 603 ریکارڈ کی گئی‘ جبکہ یمن‘ ملائیشیا ‘ امارات ‘ ترکی ‘ برطانیہ ‘ اردن اوربنگلہ دیش بالترتیب چوتھے‘ پانچویں ‘ چھٹے ‘ ساتویں ‘آٹھویں ‘ نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

(309 بار دیکھا گیا)

تبصرے