Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 18 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سندھ پولیس کو شہریوں کے ریکارڈ تک رسائی مل گئی

قومی نیوز هفته 17 نومبر 2018
سندھ پولیس کو شہریوں کے ریکارڈ تک رسائی مل گئی

کراچی….سندھ پولیس کو شہریوں کے ریکارڈ تک رسائی مل گئی‘ نادرا کی فراہم کردہ سروس سے ایک ٹچ پر کسی بھی شخص کا تمام ڈیٹا حاصل ہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت بائیو میٹرک تصدیقی نظام اور دیگر ماڈرن تکنیک کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ضروری احکام دیئے گئے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آئی ٹی سلطان علی خواجہ نے سینٹرل پولیس آفس سے باقاعدہ نادرا لنک کے آغاز اور اس کی اہمیت کا احاطہ کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں پولیس کو یہ سہولت دستیاب ہے‘ اس کا کریڈٹ آئی جی سندھ کو جاتا ہے۔

(282 بار دیکھا گیا)

تبصرے