Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بہت سے سیاستدان بھی نفسیاتی مریض ہیں،عارف علوی

قومی نیوز هفته 17 نومبر 2018
بہت سے سیاستدان بھی نفسیاتی مریض ہیں،عارف علوی

لاہور…..صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معاشرے میں ذہنی امراض کی کثرت ہے ‘ سب سے زیادہ اس مرض سے خواتین اثر انداز ہیں‘ جن کو معاشی اور اولاد کے غم ذہنی مریض بنا دیتے ہیں‘ انہوںنے کہا کہ یہ جان کر حیرانگی نہیں ہوئی کہ ملک میں 2 کروڑ سے زائد افراد اس مرض میں مبتلا ہیں‘ بلکہ یہ سوچ کر دل خون کے آنسو روتا ہے‘ کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کس اذیت سے گزرتے ہیں‘ جوکہ خودکشی جیسے واقعات کی بنیادی وجہ بھی بن رہا ہے‘ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز نجی ہوٹل میں 22 ویں بین الاقوامی کانفرنس برائے سئیکا ٹرسٹ کے افتتاحی سیش سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ صدر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں جوائنٹ فیملی کلچرل کو بڑھانا ہوگا‘ تاکہ سب مل بیٹھ کر باہمی گفتگو سے ایک دوسرے کے مسائل کو حل کرسکیںاور ہرقسم کی ذہنی الجھن سے محفوظ بن سکیں‘ دریں اثناء صدر علوی نے کہا کہ زندگی میں ہر موقع پر یوٹرن لیا۔

(293 بار دیکھا گیا)

تبصرے