Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 18 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

گاڑی چھین کر فرار ہونے والے 2ڈاکو مقابلے میں ہلاک

قومی نیوز جمعه 16 نومبر 2018
گاڑی چھین کر فرار ہونے والے 2ڈاکو مقابلے میں ہلاک

کراچی…..اسٹیل ٹائون پولیس نے اسٹیل ٹائون چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مقابلے میں2 ملزمان کو ہلاک کرتے ہوئے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گلشن اقبال سے چھینی ہوئی ویگو گاڑی برآمد کرلی ، ملزمان گاڑی چھیننے کے بعد جعلی نمبر پلیٹ لگا کر پہنچے تھے ، جہاں پولیس سے مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹائون کے علاقے اسٹیل ٹائون چورنگی پر پولیس اہلکار جمعر ات کی علی الصبح اسنیپ چیکنگ کررہے تھے کہ اسی دوران جیپ نمبر KW-2827کو روکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی میں سوار ملزمان نے گاڑی روکنے کے بجائے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہونے لگے پولیس کی جوابی فائرنگ سے گاڑی میں سوار 2 ملزمان شدید زخمی ہوگئے جن کو پولیس نے حراست میں لیتے ہوئے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرتے ہوئے ملزمان کو قریبی اسپتال پہنچا رہی تھی کہ ملزمان خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ، ایس ایچ او رائو رفیق کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے ، ملزمان کی عمریں 30 سے 40 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے ، ملزمان نے گلشن اقبال بلاک 6 ڈسکو بیکری کے قریب سے مذکورہ جیپ اسلحہ کے زور پر چھینی تھی اور گاڑی کی اصلی نمبر پلیٹ KX-2827 کو ہٹا کر ملزمان نے جعلی نمبر پلیٹ KW-2827 لگا لی تھی ، اور ملزمان گاڑی اسٹیل ٹائون لے کر پہنچے جہاں ملزمان کا پولیس سے سامنا ہوگیا اور مقابلے کے دوران دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے، ملزمان کے قبضے سے عبدالرافع نامی شخص کا زیر استعمال موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے ، ملزمان کی نعشیں شناخت کے لئے سرد خانے میں رکھوادی ہیں۔

(272 بار دیکھا گیا)

تبصرے