Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس منجمد

قومی نیوز جمعه 16 نومبر 2018
اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس منجمد

لاہور….. سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثےمنجمد کرنے کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے بینک اکائونٹس سے 36 کروڑ روپے پنجاب حکومت کو منتقل کردیئے گئے،عدالتی حکم پرسابق وزیر خزانہ کی گلبرگ میں پراپرٹی پہلے ہی پنجاب حکومت کے حوالے کردی گئی ہے۔نیب نے پانامہ کیس کی روشنی میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کیا تھا۔احتساب عدالت میں نیب ریفرنس سے متعلق طلب کیے جانے پر مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے اسحاق ڈار کو نہ صرف اشتہاری قراردیا بلکہ ان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

(286 بار دیکھا گیا)

تبصرے