Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کے ایم سی کو مکمل اختیارات دینے کیلئے کمیٹی قائم کر نے کا فیصلہ

قومی نیوز جمعرات 15 نومبر 2018
کے ایم سی کو مکمل اختیارات دینے کیلئے کمیٹی قائم کر نے کا فیصلہ

کراچی …… میئر کراچی کے اختیارات سے ئی وزیر بلدیات سعید غنی اور میئر کراچی وسیم اختر نے سرجوڑ لئے‘ بدھ کے روز میئر کراچی وسیم اختر صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کے دفتر پہنچ گئے اور ایک گھنٹے تک ون ٹو ون ملاقات کرکے میئر کراچی کے اختیارات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ بعدازاں صوبائی وزیر سعید غنی اور میئر کراچی وسیم اختر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری بلدیات سندھ خالد حیدر شاہ‘ رحمت اللہ شیخ اور محمد خان ابڑو بھی موجود تھے۔ ملاقات میں 2013ء کے تحت کے ایم سی کو مکمل اختیارات دینے سے متعلق سیکریٹری بلدیات کی سربراہی میں کمیٹی قائم کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی لوکل گورنمنٹ کے ماہرین اور کے ایم سی کے سینئر افسران کے ساتھ مل کر تمام امور کا جائزہ لے گی اور جہاں جہاں بلدیاتی قانون کے برخلاف کوئی احکامات جاری ہوئے ہیں‘ اس پر اپنی رپورٹ مرتب کرکے دے گی۔ صوبائی وزیر سعید غنی اور میئرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہم دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ کراچی سمیت سندھ میں عوامی خدمت کے لئے کوئی سیاست نہیں ہوگی اور ہمیں جو انتظامی اختیارات حاصل ہیں‘ اس کا مکمل فائدہ تمام لوگوں کو فراہم کیا جائے گا۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے تحت جو‘ جو اختیارات میئر کراچی کو اور کے ایم سی کو حاصل ہیں ان کی راہ میں جو بھی رکاوٹیں ہیں‘ ان کو دور کیا جائے گا اور سیکریٹری بلدیات کی سربراہی میں قائم ہونے والی کمیٹی ان رکاوٹوں کو دور کرے گی‘ اگر کسی وقت ایکٹ میں میئر کراچی اور کے ایم سی کے اختیارات کے برخلاف کوئی احکامات لوکل گورنمنٹ کے تحت جاری کئے گئے ہوں گے تو ان کو واپس لیا جائے گا۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ہم بلدیاتی ایکٹ 2013ء میں کچھ ترامیم بھی لارہے ہیں‘ اس حوالے سے میئر کراچی سے مشاورت کررہے ہیں‘ ہم دونوں بلدیاتی نظام کو مؤثر اور پائیدار بنانے پر متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن درست سمت میں جارہا ہے‘ اس حوالے سے متاثرین کی مدد کے لئے کمشنر کراچی کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

(275 بار دیکھا گیا)

تبصرے