Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کورنگی گارڈ کو زخمی کر کے فرار2 ملزمان مقابلے میں ہلاک

قومی نیوز جمعرات 15 نومبر 2018
کورنگی گارڈ کو زخمی کر کے فرار2 ملزمان مقابلے میں ہلاک

کراچی….کورنگی میں ڈکیتی کے دوران سیکورٹی گارڈ کوفائرنگ کرکے زخمی کرکے فرار ہونے والے دو ملزمان پولیس نے تعاقب کے بعد مقابلے میں ہلاک کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی،تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب واقع کمپنی میں 2 ملزمان اسلحہ کے زور پر گھسنے کی کوشش کررہے تھے کہ سیکورٹی گارڈ نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی توملزمان نے سیکورٹی گارڈ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگیا ، فائرنگ کی آواز سنتے ہی گشت پر مامور موٹر سائیکل اسکواڈ کے اہلکار موقع پر پہنچے تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور موقع سے فرار ہونے لگے پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان موقع پر ہلاک ہوگئے پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرتے ہوئے زخمی گارڈ اور ملزمان کی نعشوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا ، ایس ایچ او صابر خٹک نے بتایا اسپتال میںملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سیکورٹی گارڈ کی شناخت 40 سالہ جان محمد کے نام سے ہوئی جبکہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت راجو ولی خان اور آفتاب کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس کا کہناہے کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور یہ فیکٹری میں اسلحہ کے زور پر گھسنے کی کوشش کررہے تھے اور ملزمان نے کمپنی کے گارڈ کو گولی مار کر زخمی کرکے فرار ہورہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے مقابلے کے بعد دونوں ملزمان کو ہلاک کردیا ملزمان اورنگی ٹائون کے رہائشی ہیںپولیس نے کارروائی کے بعد ملزمان کی نعشیں سردخانے میں رکھوادی ہیں۔

(265 بار دیکھا گیا)

تبصرے