Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نجی اسکول کا طالب علم پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا

قومی نیوز جمعرات 15 نومبر 2018
نجی اسکول کا طالب علم پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا

کراچی……شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی ایک نجی اسکول کا طالب علم پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں ایک نجی اسکول کا طالب علم پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا‘پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والے طالب علم کا نام محمد زونین ولد محمد خرم تیسری جماعت کا طالب علم تھا‘اسکول انتظامیہ کے مطابق طالب علم کینٹین کی لائن میںکھڑا تھا کہ اچانک وہ گر کر بے ہوش ہوگیا‘ بچے کے بے ہوش ہونے کی اطلاع نے سراسیمگی پھیلا دی‘ اسکول انتظامیہ کے مطابق اسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہوسکا‘ اسکول انتظامیہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ بچے کو مرگی کا دورہ پڑا تھاالبتہ اہل خانہ نے بچے کے ایسے کسی بھی مرض میں مبتلا ہونے کی تردید نہیں کی ہے‘ اسکول انتظامیہ کی جانب سے پوسٹ مارٹم کروانے کی تجویز دی گئی جسے پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والے ننھے طالب علم کے اہل خانہ کا موقف تھا کہ بچے کو مزید تکلیف نہیں دینے چاہتے جبکہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے موقف دینے سے انکار کر دیا گیا ہے‘ پولیس نے بچے کی نعش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ تاحال واقعہ کی ایف آر درج نہ ہوسکی۔پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکولیگل رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا جبکہ یہ بھی واضح ہوجائے گا کہ بچے کی موت کیسے ہوگئی۔متوفی کے والد کے مطابق بچے کو کسی قسم کی کوئی بیماری نہیں تھی تاہم طالب علم محمد زونین کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد شاہ فیصل کالونی عظیم پورہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

(344 بار دیکھا گیا)

تبصرے