Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 21  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کچن ڈیزائن کریں

تہمینہ خالد  بدھ 14 نومبر 2018
کچن ڈیزائن کریں

لکڑی برسہا برس سے استعمال ہونے والا مواد ہے اس لئے کہ کیبنٹس کے لئے اسی میٹریل کو مضبوط اور منفرد سمجھا گیا آئندہ بھی کئی برسوں تک لکڑی یہاں براجمان رہے گی لیکن دور جدید میں لکڑی کے ساتھ دھاتی میٹر یل کا استعمال بھی کیا جانے لگا ہے یکسا نیت دور کرنے کے لئے درمیانے عرصے میں فارمیکا بھی استعمال کیاجانے لگا تھایہ میٹریل بھی ہمارے آپ کے باورچی خانوں کو چمکدار اور جدید طرز سے ہمکنار کرتا رہا۔
آیئے کچن کیبنٹس کے چند جدید اسٹائلز کا ذکر کرتے ہیں جو آئندہ آپ کا انتخاب بن سکتے ہیں۔
سیاہ اور گہرے رنگوں کے اسٹائل :اندرونی آرائش کے ماہرین سیاہ ٹائلز بھورے مائل گہرے رنگوں حتیٰ کہ سیاہی مائل سرخ رنگ تک کو منفرد اور جدید تصور کرتے ہیںان گہرے رنگوں کے پس منظر کی دیواریں خالصتاً سفید یا دودھیارنگوں کی ہوں تو زیادہ بہتر ہے۔
آپ کو کچن میں کراکری اور کٹلر ی بھی سنبھالنی ہوتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ ہنستے بستے گھروں میں مہمانداری کے تقاضے بھی پورے کرنے ہوتے ہیںدعوتوں میں زیادہ تعداد میں برتنوں کی ضرورت پڑتی ہے اسی لئے کم وبیش ہر گھر میں 15سے 30اور کبھی اس سے بھی زائد افراد کے لئے کھانے کے برتنوں کے سیٹ محفوظ کئے جاتے ہیں اور روزمرہ استعمال کے برتن ان کے علاوہ ذخیرہ کئے جاتے ہیںجدید کیبنٹ اسٹائل نے ان مشکلات کو دور کر دیا ہے اب کچن چھوٹا بھی ہوتب بھی جدید کیبنٹری اسٹائل کے ذریعے ہم زیادہ سے زیادہ برتنوں کو محفوظ کر سکتے ہیں۔
آپ نے دیکھا ہو گا کہ اب ایک کیبنٹ کو دو سے تین اور کچھ اشکال میں چار حصوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے مثلاً ایک حصہ کٹلری کادوسرا مصالحوں کے ڈبے یابرنیاں محفوظ کرنے کے لئے اور تیسر اگلاسز کو اسٹو ر کرنے کے لئے مخصوص کیا جاسکتا ہے یہ میٹر یل اسٹین لیس یا فلیٹ پینل کیبنٹ اسٹائل بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے اسٹیل سے تیار کردہ جدید کیبنٹ اسٹائل آپ کے کچن کو مغربی طرز دینے میں مدد گار ثابت ہو گا اور کوئی بھی شخص آپ کے انتخاب کو دادد یئے بنا نہیں رہ سکتا
فلیٹ پینل کیبنٹ :جدید اور اسٹائلش کچن ترتیب دینے کے لئے یہ فلیٹ پینل کیبنٹ اسٹائل بھی مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔
وڈا سٹائل کیبنٹ :لکڑی سے تیار کردہ کچن کی الماریوں کی اہمیت جدید اور ماڈرن دور میں بھی کم نہیں ہوتی آپ چا ہیں تو گلاس کیبنٹ یا ماربل کیبنٹ بنوالیں جو شان وڈ اسٹائل کیبنٹ کی ہے وہ کسی اور میٹریل میں کم ہی محسوس ہو تی ہے
ڈیزائنر ز کچن میں چھت کے پار لکڑی کے پینل گرینا ئٹ ٹیبل میزا ور روشنی کی عناصر کے ساتھ لکڑی کے کیبنٹ منفرد احساس دلا تے ہیں
اگر آپ اپنے کچن کے لئے کچھ نیا چا ہتے ہیں مگر ایک پوری دیوار پر مختلف رنگ پسند نہیں کرتے تو ایک مختلف رنگ سے تیار کردہ شیلف فریم کیبنٹ اسٹائل سے بھی مدد لے سکتے ہیںبازار میں اس وقت فیروزی ،نیلے ،پیلے اور میرون رنگ کے کیبنٹس موجود ہیں۔گہرے رنگ طاقتور سمجھے جاتے ہیں اور یہ زندگی سے بھر پور بھی ہوتے ہیں۔
گلاس کیبنٹ اسٹائل :لکڑی کے بجائے شیشوں سے تیار کیا جانے والا یہ فرنیچر آرائش کا مقصد بھی پورا کرتا ہے شیشوں کا استعمال اب نہ صرف ڈریسنگ ٹیبل ،کھانے کی میز اور دیواری آرائش کے لئے بلکہ کچن جدید طرز سجاوٹ میں بھی گلاس استعمال کیا جانے لگا ہے

(292 بار دیکھا گیا)

تبصرے