Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 21  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

خوبصورتی کا معیار محدود نہیں

راحیلہ مغل بدھ 14 نومبر 2018
خوبصورتی کا معیار محدود نہیں

خوبصورتی کی کیا تعریف ہے ؟کیا حسن میں کاملیت کو خوبصورتی کہتے ہیں یا خوبصورتی کے کچھ اور ہی اصول ضوابط ہیں البتہ جدید تعریف میں خوبصورتی کا معیار محدود نہیںجدید تعریف کے مطابق اپنی ہر خوبی اور خامی کو قبول کرلینا اور اپنی شخصیت کا بھر پورا ظہار کرنا ہی خوبصورتی ہے آج کے اس آرٹیکل میں ہم ان لڑکیوں سے مخاطب ہیں جو چشمہ لگاتی ہیں کیونکہ ہمارے معاشرے میں اکثر ایسی بچیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔خاص طور پر اگر وہ چشمہ لگا کر شادی بیاہ پر چلی جائی تو آنٹیاں کہنے لگ جاتی ہیںارے تم شادی میں بھی چشمہ لگا کر آگئی اب ظاہر ہے اس طرح کے کمنٹس سننے کے بعد نوعمر لڑکیاں پریشان ہوجاتی ہیں کہ اگر وہ چشمہ لگائیں گی تو خوبصورت نہیں لگے گی
(1)چشمہ لگانے والی خواتین کے بارے میں میک اپ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب آپ چشمے کے ساتھ شاندار انداز میں تیار ہونا چاہیں تو آپ کا میک اپ تھوڑا مختلف ہوگایہ بات یاد رکھیں کہ چشمے لگانے والوں کو چاہیے کہ آئی لائنر کو بہت اہمیت دیں۔
(2)آئی بروز کیلئے آج کل کئی رنگ استعمال ہوتے ہیں سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ آئی بروز کیلئے وہ رنگ استعمال کریں جو آپکے بالوں کا رنگ ہے۔
(3)چشمے کی وجہ سے آنکھوں کے حلقے بہت واضح ہو جاتے ہیں اس لئے کینسلر ضرور لگائیں۔ (4)چشمہ لگانے والی خواتین عام مسکارانہ لگائیں بلکہ واٹر پروف مسکارا استعمال کریں وہ بھی دوکوٹ کے ساتھ کیونکہ مسکارے کو ڈبل کوٹ آنکھوں کو گہرا تاثر دے گا
(5)یادر کھیں میک اپ کو سجانے یا بگاڑے میں چشمے کا فریم اہم کردار اداکرتا ہے۔چشمے کے بھاری بھر کم فریم کی نسبت نازک فریم استعمال کریںاسکے علاوہ گہرے رنگ کے فریم کے ساتھ ہلکا میک اپ اور ہلکے فریم کے ساتھ گہرا میک اپ اچھا نہیں لگتاان ہدایات پر عمل کریں اس طرح آپ چشمے کے ساتھ بھی بہت پیاری لگیں گی اور یقینا ہر کوئی آپ کی تعریف کرے گا۔کام کے دوران آنکھوں کی حفاظت کریں :اگر آپ کے کام کے دوران استعمال ہونے والے مٹیریل کے ذرات ہو امیں اڑتے ہیں تو اس سے بچنے کے لیے حفاظتی چشمہ لگائیں۔اسی طرح آئس ہاکی اور ریکٹ بال کے کھیل میں بھی اڑنے والے ذرات کے ذریعے آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ایسے کھیلوں کے لیے اسپورٹس گلاسز، ہیلمٹ یا ماسک کا استعمال کریں جن سے آنکھوں کی کسی بھی نقصان سے بچت رہے۔کمپیوٹر یا موبائل اسکرین کو دیر تک دیکھتے رہنے سے یہ مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔چشمے کے شیشوں کی پہچان چشمے کو عمودی انداز میں پکڑلیں اسے آنکھوں سے ایک فٹ کے فاصلے پر رکھیں اب انھیں ایک سمت میں گھائیںپھر آہستہ آہستہ دوسری سمت میں گھمائیں اگر آپ کو شیشے کے دوران اشیا ء ہلتی ہوئی محسوس ہوں تو چشمہ ہرگز نہ خریدیںکیونکہ اس کے استعمال سے سر میں درد محسوس ہونے لگتا ہے۔چشمے کا انتخاب۔ ہمیشہ اپنے چہرے کی وضع قطع کے مطابق چشمے کا فریم منتخب کریںاگر آپ کا چہرہ گول ہے تو ہلکے ہے تو رنگ کا چشمہ استعمال کریں،چشمے کا فریم اگر کنپٹی کے پاس چوڑا ہوگا تو آپ کے چہرے پر مناسب رہے گااگر چہرہ لمبوترا ہے تو گہرے شیشے کا چشمہ لگائیںاس کا فریم پتلا اور ناک کا بریج نیچا ہواگر آپ کا چہرہ چوکور سا ہے تو گول اور گہرے رنگ والے شیشوں کا چشمہ مناسب رہے گا۔

(218 بار دیکھا گیا)

تبصرے