Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

چقندر غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے

زینب بی بی  بدھ 14 نومبر 2018
چقندر غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے

چقندر شلجم سے مشابہ ایک سبزی ہے جو گہرے سرخ رنگ کی ہوتی ہے یہ نہ صرف غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے بلکہ کئی امراض کے خاتمے کے لیے بھی مفید ہے چقندر کھانے سے جسم کے فاسد مادّے خارج ہوجاتے ہیںبعض افراد اس کا رس شوق سے پیتے ہیںجو افراد خون کی کمی میں مبتلا ہوں چقندر ان کے لیے ایک نعمت ہے خون بنانے میں بہت مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔خون کی کمی میں مبتلا افراد سے روزانہ سلاد میں شامل کرکے کھائیں انھیں بہت فائدہ ہو گا
یہ قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے چقندر کا رس ہائی بلڈ پریشر شریانوں کی بندش پھْولی ہوئی وریدوں اور دل کی تکلیف سے نجات دلاتا ہے۔جو افراد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہوں انھیں چاہیے کہ وہ اس کا رس پییں ان کا بلڈ پریشر معمول پر آجائے گابعض افراد چقندر کے رس میں گا جر کا رس ملا کر بھی پیتے ہیں جو زیادہ افادیت کا حامل ہے دل کے مریضوں کے لیے یہ رس بہت فائدہ مند ہے اس میں ریشہ زیادہ اور گلائی کالک ایسڈکی مقدار کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے جسم میں موجود اضافی گلو زکو کولیسٹرول بہ آسانی خارج ہو جاتے ہیں ،اس طرح دل اور زیابیطس کے مریضوں کو فائدہ پہنچتا ہے
چقندر میں نائٹر یٹس بھی ہوتے ہیں جو جسم میں جا کر نائٹرک ایسڈ پیدا کرتے ہیںیہ ایسڈ خون کی نالیوں کو کشادہ کرنے میں مدد دیتا ہے جس کے نتیجے میں دل ودماغ کو اوکسی جن سے بھر پور خون ملتا ہے اس طرح دماغ چاق چو بند رہتا ہے اور اس پر ذہنی دباؤ کا اثر بھی کم پڑتا ہے جو افراد فربہ ہوں ،انھیں چاہیے کہ وہ چقندر کو اپنی غذا کا لازمی حصہ بنا لیں اس لیے کہ اس میں حرارے (کیلوریز)بہت کم ہوتے ہیں لہٰذا وزن نہیں بڑھتا ،بلکہ اس میں کمی ہونے لگتی ہے۔
چقندر کا رس چہرے کے داغ دھبّوں اور جھائیوں کو ختم کر دیتا ہے ایک چقندر کا ٹ کر پانی میں اْبال لیںپانی ٹھنڈا ہونے پر اس میں صاف روئی کے ٹکڑے کو بھگو کر چہرے پر خوب اچھی طرح لگائیں اور تقریباً دس منٹ کے بعد چہرہ دھو لیںچہرے کی جِلد نکھر جائے گی اور داغ دھبّے وجھائیاں بھی ختم ہو جائیں گی بالوں کی صحت کے لیے بھی چقندر مفید ہے سر کی خشکی ختم کرنے کے لیے ایک عدد چقندر چھلکے سمیت کاٹ لیں اور اسے پتوں سمیت پانی میں اْبال لیں جب پانی ٹھنڈا ہو جائے تو اْسے خوب اچھی طرح بالوں میں لگائیں۔
ہفتے میں دوباریہ عمل کرنے سے سر کی خشکی بالکل ختم ہو جاتی ہے چقندر میں چوں کہ فولک ایسڈ کی زیادہ مقدار ہوتی ہے اس لیے سر میں موجود خشکی کو ختم کرنے میں معاون ہوتی ہے گہرے رنگ والی سبزیاں اور پھل مفیدِ صحت ثابت ہوچکے ہیں لیکن انھیں کچّا کھانے سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے اس لیے کہ ان میں مانع تکسید اجزاکی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے جو زیادہ پکانے یا اْبالنے سے ضائع ہو جاتی ہے قبض دور کرنے کے لیے بھی چقندر بہترین ہے جو افراد پرانے قبض کا شکارہوں،وہ رات کو سونے سے پہلے ایک پیالی چقندر کا رس پییں ان کا قبض ختم ہو جائے گا۔

(146 بار دیکھا گیا)

تبصرے