Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

12انچ کا سائن بورڈ نہ توڑا جائے ٗمیئر کراچی کی وارننگ

صابر علی بدھ 14 نومبر 2018
12انچ کا سائن بورڈ نہ توڑا جائے ٗمیئر کراچی کی وارننگ

کراچی۔۔۔۔۔۔میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ صدر ایمپریس مارکیٹ اور دیگر علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ سپریم کورٹ کے احکامات پر کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے واضح احکامات دیئے ہیں کہ ایمپریس مارکیٹ کے اندر اور باہر جو بھی تجاوزات ہیں‘ ان کاخاتمہ کیا جائے۔ میئر کراچی نے کہا کہ کسی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں ہوگی‘ متاثرین کو متبادل جگہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں شکایت ملی ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران 12 انچ کے قانونی سائن بورڈ کو بھی توڑ دیا جاتا ہے جو غلط ہے۔ انہوںنے اس کا نوٹس لیتے ہوئے عملے کو ہدایت کی کہ ہمارا مقصد کسی شہری کا بلاوجہ نقصان کرنا نہیں ہے‘ نہ ہی کسی کو تکلیف دینا ہے بلکہ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنا ہے‘ کسی بھی دکان کے باہر 12 انچ کا سائن بورڈ تجاوزات کے زمرے میں نہیں آتا لہٰذا اس بات کا خیال رکھا جائے ‘ ایسی شکایات ملیں تو متعلقہ عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

(287 بار دیکھا گیا)

تبصرے