Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

فیسوں میں اضافے سے والدین رو رہے ہیں ٗ چیف جسٹس

قومی نیوز بدھ 14 نومبر 2018
فیسوں میں اضافے سے والدین رو رہے ہیں ٗ چیف جسٹس

اسلام آباد ۔۔۔۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے نجی اسکولوں کی فیسوں کے معاملے پر کیس کی سماعت میں ریمارکس دیئے ہیں کہ اسکولوں نے سال میں کتنی بار اور کتنی فیس بڑھانی ہے یہ عدالتی کمیٹی طے کرے، فیسوں میں اضافے سے والدین رو رہے ہیں، ہم نے جو کمیٹی بنائی تھی اس نے کوئی نتیجہ نہیں دیا، اب خود سربراہی کروں گا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے نجی اسکولوں کی فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ابھی تک پرائیویٹ اسکولوں میں زائد فیسوں کا مسئلہ حل نہیں ہوا؟اس پر سیکرٹری قانون نے بتایا کہ نجی اسکول 8 سے 10 فیصد اضافہ کرنا چاہتے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ کوئی پابندی نہ لگائی جائے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ یہ عدالتی کمیٹی طے کرے کہ سال میں کتنی بار اور کتنی فیس بڑھائی جائے۔ عدالت نے سابق اٹارنی جنرل مخدوم علی خان کو کمیٹی میں شامل کردیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ پرائیویٹ اسکول فیسوں میں اضافے کرتے جارہے ہیں اور والدین رو رہے ہیں، ہم نے جو کمیٹی بنائی تھی اس نے کوئی نتیجہ نہیں دیا، اب میں خود کمیٹی کی سربراہی کروں گا، وفاقی محتسب اور آڈیٹر جنرل کو بھی طلب کر لیں گے۔

(341 بار دیکھا گیا)

تبصرے