Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سپرہائی وے پر پولیس افسر کی گاڑی پر ڈاکوئوں کی فائرنگ‘ گن مین زخمی

قومی نیوز بدھ 14 نومبر 2018
سپرہائی وے پر پولیس افسر کی گاڑی پر ڈاکوئوں کی فائرنگ‘ گن مین زخمی

کراچی۔۔۔۔ سائٹ سپرہائی وے کے علاقے میں مسلح ڈاکو سڑک پر ناکہ لگاکر لوٹ مار کررہے تھے کہ وہاں ڈی ایس پی سہراب گوٹھ سرکاری موبائل میں گزر رہے تھے‘ ڈاکوئوں نے موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی کا گن مین وقار نیازی زخمی ہوگیا‘ ملزمان فرار ہوگئے۔ ادھر گلشن اقبال بلاک 4 میں مسلح ڈاکوئوں نے یکے بعد دیگرے 16 افراد کو لوٹ لیا‘ ڈاکوئوں نے مزاحمت پر کار سوار مسیحی جوڑے 26 سالہ ٹیرپل جوائے اور 28 سالہ ویسکٹ ولد وکٹر زخمی ہوگئے۔ جبکہ آج صبح سہراب گوٹھ کے علاقے ملک آغا ہوٹل کے قریب ڈاکوئوں نے لوٹ مار میں مزاحمت پر عبدالرحمن کو زخمی کردیا۔ ادھر ماڈل کالونی میں ڈاکوئوں نے 60 سالہ بزرگ ممتاز علی کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ جبکہ سائٹ کے علاقے لیبراسکوائر کے قریب ڈاکوئوں نے لوٹ مار میں مزاحمت پر جاوید علی کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ اتحاد ٹائون کے علاقے میں 25 سالہ جاوید خان تیز دھار آلے کے وار سے زخمی ہوگیا۔

(306 بار دیکھا گیا)

تبصرے