Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سندھ کی متعد د سرکاری گاڑیوں کی بلوچستان ہائوس میں موجودگی کا انکشاف

قومی نیوز بدھ 14 نومبر 2018
سندھ کی متعد د سرکاری گاڑیوں کی بلوچستان ہائوس میں موجودگی کا انکشاف

کراچی ۔۔۔۔ سندھ حکومت کی غائب ہونے والی متعددسرکاری گاڑیوں کی بلوچستان ہائوس میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جہاں گاڑیوں کے قیمتی پرزے غائب اور صرف ڈھانچے باقی ہیں جن پر سندھ حکومت کی نمبر پلیٹس لگی ہوئی ہیں۔ کراچی میں واقع بلوچستان ہائوس کے احاطے میں موجود متعدد گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اور پرزے بھی غائب ہوچکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری گاڑیوں میں سے کئی گاڑیاں غائب ہوچکی ہیں اور جو گاڑیاں بلوچستان ہائوس کے احاطے میں موجود ہیں‘ ان کی مشینری غائب کردی گئی ہے۔ بلوچستان ہائوس کا عملہ سرکاری گاڑیوں کی ملکیت سے متعلق کچھ بتانے سے گریز کررہا ہے تاہم اس بات کی تصدیق کی گئی کہ احاطے میں کھڑی گاڑیاں سندھ حکومت کی ملکیت ہیں۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان ہائوس کراچی کے احاطے میں موجود سرکاری گاڑیاں سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے دور میں غائب کردی گئی تھیں۔

(299 بار دیکھا گیا)

تبصرے