Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 18  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

روہنگیاز پر ظلم ،امریکہ بھی آنگ سان سوچی پر برس پڑا

ویب ڈیسک بدھ 14 نومبر 2018
روہنگیاز پر ظلم ،امریکہ بھی آنگ سان سوچی پر برس پڑا

منیلا (۔۔۔۔۔۔۔) آنگ سان سوچی اس وقت 33 ویں آسیان اجلاس میں شریک ہیں جہاں دنیا بھر کے عالمی رہنما ئوں کی موجودگی میںعالمی میڈیا کی تنقید ان کے لئے شدید خفت اور شرمندگی کا باعث ہیں ،جبکہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر ایک ملاقات کے دوران امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کھلے عام روہنگیا مسئلے پر آنگ سان سوچی پر سخت تنقید کی ہے۔میانمار میں آنگ سان سوچی کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی 2015ء میں برسر اقتدار آئی تھی۔ میانمار کی فوج کی طرف سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں پر سوچی کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔انہی وجوہات کی بنا پر انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار کی خاتون رہنما آنگ سان سوچی سے وہ ایوارڈ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، جو انہیں 2009ء میں جمہوریت کی بحالی اور انسانی حقوق کے لیے کوششوں پر دیا گیا تھا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی سے ایوارڈ واپس لینے کے اس فیصلے کی وجہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم اور زیادتیوں کے حوالے سے آنگ سان سوچی کی جانب سے مناسب کردار ادا کرنے میں ناکامی ہے۔ ایمنسٹی کے علاوہ کئی دیگر یونیورسٹیز اور ادارے بھی سوچی کو دیے گئے اعزازات واپس لے چکے ہیں۔

(256 بار دیکھا گیا)

تبصرے