Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

حیرت انگیز وحشی‘ ہیری پوٹرکی خالق کی نئی مقبول سیریز کا سیکویل

قومی نیوز بدھ 14 نومبر 2018
حیرت انگیز وحشی‘ ہیری پوٹرکی خالق کی  نئی مقبول سیریز کا سیکویل

ہیری پوٹر سیریز سے مقبولیت حاصل کرنے والی خاتون ادیبہ جے کے رولنگز کی تحریر پر نئی فلم سولہ نومبر کو ریلیز کی جا رہی ہے۔ اس فلم کا نام ’فینٹاسٹک بیسٹس‘ یا ’حیرت انگیز وحشی‘ ہے۔اندازہ ہے کہ فلم باکس آفس پر کامیابیوں کے اسی طر ح جھنڈے گاڑے گی جس طرح جے کے رولنگز کی دیگر فلموں نے مقبولیت سمیٹی ہے۔برطانوی ادیبہ جے کے رولنگ کو ہیری پوٹر جیسا تخیلاتی و طلسماتی ناول تحریر کرنے اور پھر اْن پر بنائی گئی فلموں سے حیران کن اور کسی حد تک ناقابل یقین شہرت حاصل ہو چکی ہے۔ ہیری پوٹر سیریز سے قبل جے کے رولنگ کی لکھی ہوئی دیگر کہانیوں پر فلمیں بنانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن وہ ہیری پوٹر سیریز کی وجہ ادھورا رہا۔اب اْس ادھورے منصوبے پر فلمیں بنانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی فلم سن 2016 میں ریلیز کی گئی تھی اور اْس نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔ پہلی فلم کا نام ’ حیرت انگیز وحشی، کہاں دستیاب ہیں‘ (فنٹاسٹک بیسٹ، وہیئر ٹو فائنڈ دھیم) تھا۔ دو برس بعد اسی سیریز کی دوسری فلم سینما گھروں پر سولہ نومبر سے ریلیز کی جا رہی ہے۔ اس نئی فلم کا نام ’ ’حیرت انگیز وحشی‘ گرنڈل والڈ کے جرائم‘ (فنٹاسٹک بیسٹ، دی کرائم آف دی گرنڈل والڈ ) ہے۔ امریکی شوبز جگادریوں کو توقع ہے کہ فلم ساڑھے 6 کروڑ سے ساڑھے 7 کروڑ ڈالر تک کا بزنس تو صرف امریکہ ہی میں کرلے گی ۔

(376 بار دیکھا گیا)

تبصرے