Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

حکومت آگے بڑھنے میں ناکام ٗ عوام میں مایوسی ٗتجزیہ کار

قومی نیوز بدھ 14 نومبر 2018
حکومت آگے بڑھنے میں ناکام ٗ عوام میں مایوسی ٗتجزیہ کار

اسلام آباد۔۔۔۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ جس حکومت نے 100 روز کے اندر ٹیک آف کرنا تھا آج وہ دفاعی محاذ پر کھڑی نظر آ رہی ہے تو سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں ہے ؟ کیا حکومت کی تیاری نہیں تھی۔ ان کے پاس معاشی صورتحال آگے لے جانے کے لیے منیجرز نہیں تھے یا حکومت کے اندر کوئی ایسی کنفیوژن ہے جس کا اظہار ان کی پالیسیوں سے نظر آرہا ہے اور مایوسی وبے چینی جڑ پکڑ رہی ہے‘ معاشی حوالے سے تو کہا جا سکتا ہے کہ کچھ حالات اچھے نہیں ہیں‘ ڈھائی ماہ کی صورتحال سے ظاہر ہو رہا ہے کہ ہم چنگل سے نکل نہیں رہے‘ ملک معاشی دلدل اور دباؤ میں پھنس چکا ہے‘ تاہم اس صورتحال میں حکومتی طرز عمل کوئی اچھا نظر نہیں آیا، بالغ نظری اور بصیرت کی کمی نمایاں ہے‘ بیانات اور دھمکیوں سے کام چلانے کی کوشش ہو رہی ہے ،کرپشن کرپشن کی رٹ لگا کر صورتحال سے توجہ ہٹائی جا رہی ہے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ،کوئی اس حوالے سے خود کو جوابدہ نہیں سمجھتا۔ لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ حالات حکومت کی گرفت سے نکل چکے ہیں۔حکومت کو بیانات کے گولے داغنے کے بجائے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی چاہئے ،ماہرین سے مشورہ کر کے اپنا نیا راستہ بنانا چاہئے ،اگر سنجیدگی اور یکسوئی اختیار کی جائے تو6 ماہ سے ایک سال کے اندر معاشی بحران سے نکل سکتے ہیں،اس کے لیے لازم ہے کہ سیاسی محاذ پر درجہ حرارت بڑھانے کے بجائے کسی قومی فریم ورک پر اتفاق رائے کیا جائے ، یہ ذمہ داری صرف حکومت کی نہ ہو بلکہ اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر چلا جائے‘ ملک سے گروہ بندی ختم کی جائے۔ ملک کو اقتصادی اور سیاسی استحکام سے ہمکنار کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اداروں کے درمیان اعتمادکی فضا قائم کی جائے۔

(260 بار دیکھا گیا)

تبصرے