Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ایمپریس مارکیٹ سے ایک لاکھ ٹن ملبہ اٹھایا جائے گا

صابر علی بدھ 14 نومبر 2018
ایمپریس مارکیٹ سے ایک لاکھ ٹن ملبہ اٹھایا جائے گا

کراچی۔۔۔۔ صدر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی 9 ویں دن بھی جاری ‘ جبکہ ملبہ اٹھانے کا کام بھی جاری رہا‘ اندازے کے مطابق ایک لاکھ ٹن سے زائد ملبہ اٹھایا جائے گا‘ جبکہ اس میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے‘ ملبہ اٹھانے اور تجاوزات کے خاتمے کے کام میں 400 سے زائد افرادی قوت اور 50 ّسے زائد ٹرکوں‘ گاڑیوں سمیت بھاری مشینری استعمال کی جارہی ہے‘تجاوزات کے خلاف کارروائی کے نگراں میونسپل کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمن کے مطابق منگل کی شام تک ملبہ اٹھائے جانے کا25 فیصد کام مکمل کرلیاگیاہے‘ جبکہ مکمل ملبہ اٹھانے میں 4 سے 5 روز لگ سکتے ہیں‘ انہوںنے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ ہماراقومی اثاثہ ہے ‘ جسے تجاوزات کے باعث مختلف لوگوں کی وجہ سے نقصان پہنچا ‘ تاہم اس کو مکمل اصل شکل میں بحال کرلیا جائے گا‘انہوںنے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ کے تاریخی گھڑیال کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لیے برطانوی کمپنی سے رابطہ کیاگیا‘ تاہم معلوم ہوا کہ مذکورہ کمپنی بند ہوگئی ہے‘ لہٰذا مقامی گھڑی سازوں سے بات کی ہے ‘ جواسے دوبارہ فعال بنادیںگے۔

(331 بار دیکھا گیا)

تبصرے