Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستانی ٹیم چین سے خالی ہاتھ لوٹ آئی

قومی نیوز منگل 13 نومبر 2018
پاکستانی ٹیم چین سے خالی ہاتھ لوٹ آئی

اسلام آباد…..حکومت سرمایہ کاری کی ترغیب اور مقامی سرمایہ کاروں ،کاروباری اور صنعتی برادری کا اعتماد برقرار رکھنے کے لئے سعودی عرب اور چین کے دوروں کی کامیابی کے قلابے ملا رہی ہے لیکن انگریزی اخبار بزنس ریکارڈر نے انکشاف کیا ہے کہ سیکریٹری خزانہ ،کامرس سیکریٹری، گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر معززین پر مشتمل پاکستانی ٹیم چین سے خالی ہاتھ لوٹ آئی ہے،اور فی الوقت آئی ایم ایف سے پالیسی مذاکرات میں مشغول ہے، اخبار نے وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ چین نے نہ تو پاکستانی سرکار کے اعلان کے مطابق 03 ارب ڈالر جمع کرانے کا عندیہ دیا ہے، نہ چین کی کرنسی یوآن میں تجارت پر بات آگے بڑھی ہے اور نہ ہی چین نے پاکستان کی چین کی مارکیٹ میں یکطرفہ رسائی کی درخواست پر کوئی مثبت ردعمل دیا ہے،دوست ملک نے دوستی نبھانے کے بجائے مزید مذاکرات کرنے کا مشورہ دیدیا ہے۔ ذرائع نے صاف صاف بتادیا ہے کہ چین تو کیا ابھی تو وعدے کے مطابق سعودی عرب نے بھی کوئی ایک ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع نہیں کرایا ہے،بظاہر اسلام آباد میں مایوسی کی فضا ہے لیکن حکومت کسی افرا تفری اور کاروباری بے یقینی سے بچنے کے لئے اس حقیقت کو پوری سچائی کے ساتھ تسلیم کرنے سے گریز کررہی ہے،

(319 بار دیکھا گیا)

تبصرے