Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

تعمیراتی شعبہ میں مندی، پاکستان میں سریے کی قیمت میں کمی

قومی نیوز منگل 13 نومبر 2018
تعمیراتی شعبہ میں مندی، پاکستان میں سریے کی قیمت میں کمی

کراچی ……پاکستان کے معاشی حب میں بلند عمارات کی تعمیر اور پہلے سے تعمیر عمارات کو مزید اونچا کرنے پر پابندی کے نتیجے میں تعمیراتی شعبہ میں مندی، عمارتی سریے کی طلب میں کمی، دام گرگئے ،سندھ اور بلوچستان کی 70 سے 80 ری رولنگ ملز میں عمارتی سریے کی پیداوار روک دی گئی ،مارکیٹ ذرائع کے مطابق مزید ستم ایران اور بلوچستان کی سرحد پر واقع پنجگور کے راستے ایرانی سریے کی اسمگلنگ نے ڈھایا ہے۔امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایران کو اپنا سریا بیچنے میں مشکلات ہیں جس کا حل اسمگلرز نے پاکستان میں راہ بناکر ڈھونڈ نکالا ہے لیکن اس سے پاکستان کی مقامی انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا ہے، ایران میں بجلی اور گیس پاکستان سے سستی ہے اس لئے ایران کا سریا پاکستان کے مقابلے میں فی ٹن 15 سے 20 ہزار روپے سستا ہے اور پاکستان کی رورولنگ انڈسٹری نے ایران سے اسمگنگ روکنے کے لئے حکومت سے مداخلت کا مطالبہ کردیا ہے

(583 بار دیکھا گیا)

تبصرے