Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اضافی گاڑیاں استعمال کررہے ہیں ‘ انکشاف

قومی نیوز پیر 12 نومبر 2018
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اضافی گاڑیاں استعمال کررہے ہیں ‘ انکشاف

اسلام آباد ۔۔۔۔۔ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی جانب سے اضافی گاڑیاں استعمال کرنے کا انکشاف ہواہے‘ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے 2 بلٹ پروف مرسڈیز ‘ بینز کاروں سمیت 6 گاڑیاں ‘ جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے زیر استعمال 3 گاڑیاں ہیں‘ اضافی گاڑیوں کے استعمال سے ادارے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچایاگیا ‘ نجی ٹی وی کو دستیاب دستاویزات کے مطابق قواعد کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ اور ان کے خاندان کو سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے کی اجازت ہے اور ان کی مرمت کا خرچہ بھی حکومت ادا کرتی ہے‘ لیکن سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو زیادہ گاڑیاں دی گئی ہیں‘ دستاویز کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے زیر استعمال 2 مرسڈیز بینز گاڑیاں GD-344 اورGD-005 ‘ جبکہ ایک ٹویوٹا وی ٹی آئی ‘GD-687 وی ٹی آئی ‘GT-688 زیر استعمال ہیں‘ زیادہ گاڑیاں استعمال کرنا چیئرمین اوراسپیکر (تنخواہ ومراعات ) ایکٹ1975 ء کی خلاف ورزی ہے‘ دستاویزات کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ سینیٹ کے اخراجات کی منظوری سینیٹ کو ایک بلٹ پروف مرسڈیز کار اور 2 ہنڈ ا وی ٹی آئی گاڑیاں سیکورٹی مقاصد کے لیے دی گئی تھیں‘ سرکاری اداروں کے مالی معاملات کی جانچ پڑتال کے ادارے کی جانب سے اپنی آخری رپورٹ 2017-18 ء میں اس معاملے پر اعتراض لگاتے ہوئے بتایا گیا کہ اضافی گاڑیاں استعمال کرنے کی وجہ سے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کا اضافی اخراجات آئے‘ ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو بھی زیادہ گاڑیاں دی گئی ہیںاور اس کی بھی منظوری فنانس کمیٹی نے دی ‘ ڈپٹی چیئرمین کو ہنڈا وی ٹی آئی گاڑی نمبر GZ-139 ‘ٹویوٹا لینڈ کروزر ‘ GD-005 اور ایک ٹویوٹا ہائی لکس GD-356 دی گئی تھیں۔

(320 بار دیکھا گیا)

تبصرے