Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

حب ڈیم خشک‘شہر میں پانی کی قلت شروع

قومی نیوز پیر 12 نومبر 2018
حب ڈیم خشک‘شہر میں پانی کی قلت شروع

کراچی۔۔۔۔۔حب ڈیم خشک ہونے کے سبب شہر میں پانی کی قلت شروع ہوگئی ہے تاہم بڑے بحران سے بچنے کے لیے واٹر بورڈ متبادل ذرائع سے پانی فراہم کرنے کی کوششیں کررہا ہے اس سلسلے میں منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ خالد محمود شیخ نے کہا ہے کہ حب ڈیم خشک ہونے کے باعث پیدا ہونے والی پانی کی قلت و دیگر مسائل کے باوجود واٹر بورڈ شہریوں کو دستیاب پانی کی منصفانہ فراہمی وتقسیم کے چیلنجز سے نمبرد آزما ہے، چلیہ سے دھابیجی، پپری اور کراچی تک پانی کی ترسیل میں مزید بہتری کیلئے کنڈیوٹ لائنوں اور سائفن کی صفائی، خودروپودوں، جھاڑیوں سے پاک کرنے ، پمپس، موٹرز اور دیگر مشینری کی دیکھ بھال کیلئے خصوصی اقدامات کیئے جائیں‘ وہ چلیہ سے دھابیجی تک واٹربورڈ کی تنصیبات ،کنڈیوٹ ،سائنفز اور لائنوں کے تفصیلی معائنے کے دوران ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان اور دیگر انجینئرز و افسران کوہدایات دے رہے تھے۔

(305 بار دیکھا گیا)

تبصرے