Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بندروں نے وفاقی وزیر کو خوفزدہ کردیا‘ پولیس کی بھی دوڑیں

قومی نیوز پیر 12 نومبر 2018
بندروں نے وفاقی وزیر کو خوفزدہ کردیا‘ پولیس کی بھی دوڑیں

اسلام آباد۔۔۔۔۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی سرکاری رہائش گاہ میں بندر گھس گئے، بندروں نے وفاقی وزیر کو نہ صرف خوفزدہ کیا بلکہ پولیس کی بھی دوڑیں لگوا دیں۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات وفاقی وزیر نے منسٹر انکلیو میں واقع گھر سے کال کی کہ ان کے گھر میں کچھ نامعلوم افراد گھس آئے ہیں، پولیس کی نفری بھیجی جائے جس پر اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے دستے منسٹر انکلیو پہنچے اور وفاقی وزیر کے گھر کا گھیرائو کیا‘ پولیس اور رینجرز نے قریبی جنگل میں سرچ آپریشن کیا تو کوئی شخص نظر آیا نہ ہی نامعلوم افراد کے منسٹر انکلیو داخل ہونے کے شواہد ملے، پولیس ذرائع کے مطابق مراد سعید کے گھر بندر داخل ہوئے تھے جس پر وہ خوفزدہ ہو گئے اور انہوں نے ون فائیو پر کال کر دی وفاقی وزیر کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کے مسلح جوان تعینات کردئیے گئے۔

(290 بار دیکھا گیا)

تبصرے