Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ن لیگ کا نیب کے خلاف پلان تیار

قومی نیوز هفته 10 نومبر 2018
ن لیگ کا نیب کے خلاف پلان تیار

لاہور ۔۔۔۔۔مسلم لیگ (ن) کی نیب کے خلاف تحریک‘ نیب پر پریشر ڈالنے اور مزید متوقع گرفتاریوں کو روکنے کی حکمت عملی ہے‘ آئندہ چند روز میں نیب کے چند افسران کے خلاف باقاعدہ پراپیگنڈہ کرنے کی پلاننگ ہوچکی ہے اور نیب کو متنازعہ بنانے کے حوالے سے کئی ایسے افراد کو بھی تیار کیا جارہا ہے جنہیں نیب کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔ مقامی اخبار کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی میڈیا ہائوسز اور 3 انٹرنیشنل میڈیا ہاؤسز کواس حوالے سے استعمال کیا جائے گا۔ 3 ایسی اسٹوریز انٹرنیشنل میڈیا میں چھپائی جائیں گی جس میں نیب کے ساتھ ساتھ عدلیہ کے بھی اہم ترین افراد کو نشانے پر رکھا جائے گا۔ اسلام آباد اور لاہور میں ہونے والی (ن) لیگ کی اعلیٰ قیادت کی میٹنگ کے حوالے سے بھی اہم اداروں کو ثبوت ملے ہیں جس میں یہ پلاننگ کی گئی ہے۔ کچھ ایسی خبریں بھی پھیلانی کی کوشش کی جائے گی جس سے عدلیہ کے خلاف باقاعدہ نفرت پھیلائی جائے۔

(323 بار دیکھا گیا)

تبصرے