Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ایک اور بچہ کے الیکٹرک کاشکار

قومی نیوز هفته 10 نومبر 2018
ایک اور بچہ کے الیکٹرک کاشکار

کراچی (کرائم رپورٹر)کے الیکٹرک حکام کی مبینہ غفلت سے ایک اور بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ،مواچھ گوٹھ میں کھمبے میں کرنٹ پھیلنے سے 8 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا، واقعے کے بعد کے الیکٹرک کا عملہ موقع پر پہنچا تو مشتعل علاقہ مکینوں نے انہیں بھگادیا۔ موچکو تھانے کے علاقے مواچھ گوٹھ وچھانی محلے میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا جس کی نعش ضابطے کی کارروائی کے لیے مرشد اسپتال منتقل کردی گئی جہاں متوفی بچے کی شناخت 8 سالہ عمیر ولد محمد شکیل کے نام سے کرلی گئی،اس حوالے سے ایس ایچ او موچکو محمد نعیم نے بتایا کہ متوفی بچی اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک سے بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی بچے کے اہل خانہ نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کرانے سے گریز کیا ہے۔

(330 بار دیکھا گیا)

تبصرے