Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پی آئی اے نے خرچے کم کرنا شروع کردیئے

ویب ڈیسک جمعه 09 نومبر 2018
پی آئی اے نے خرچے کم کرنا شروع کردیئے

پی آئی اے نے اخراجات میں کمی کے سلسلے میں لاکھوں روپے تنخواہیں وصول کرنے والے افسران و ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ شرو ع کر دیا۔

پہلے مرحلے میں پی آئی اے کے چیف کمرشل افسر بلال منیر شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق بلال منیر شیخ پی آئی اے سے تنخواہ اور مراعات کی مد میں ماہانہ 16لاکھ سے زائد رقم وصول کرتے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں کے الیکٹرک کو لوڈ شیڈنگ کا نیا بہانہ مل گیا

پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کفایت شعاری مہم کے تحت قومی ایئر لائن سے بھاری بھرکم تنخواہیں لینے والوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

بڑی تنخواہیں لینے والے دیگر عہدیداران کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔گزشتہ ماہ پی آئی اے نے 80 سے زائد ایئر ہوسٹس کا کنٹریکٹ ختم ہونے پر انہیں توسیع نہیں دی اور گھر بھیج دیا۔

قومی ایئرلائن کو 450 ارب روپے سے زائد خسارے کا سامنا ہے اور موجودہ حکومت اس کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

حکومت کا دعویٰ ہے کہ پی آئی اے میں سیاسی بنیادوں پر کی گئی بھرتیاں اور اعلیٰ افسران کی بھاری تنخواہیں خسارے کی اہم وجوہات ہیں۔

منیر شیخ کی فراغت کے حوالے سے ترجمان پی آئی اے کاکہناہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دیاہے۔

(183 بار دیکھا گیا)

تبصرے