Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اصل کہانی۔۔؟؟

{راﺅ عمران اشفاق(جرائم کی دنیا جمعه 09 نومبر 2018
اصل کہانی۔۔؟؟

بہن غریب ہے …….. گھر میں بدحالی ہے …….. جوان بیٹی کی ذمہ داری بھی ہے …….. یہی سوچ کر ڈاکٹر بختیار کی ماں بائیس سال پہلے اپنی بھانجی کو اپنے بیٹے کی دلہن بناکر گھر لے آئی ……..اسے نہیں معلوم تھا کہ فرخندہ اس کے گھر آکر کیا گل کھلائے گی …….. شادی کے کچھ عرصے بعد ہی اس نے ایسے چکر چلائے کہ ڈاکٹر بختیار اپنے گھر کو چھوڑ کر ہمیشہ کےلئے اپنی بیگم کو ہمراہ لے کر بفرزون میں الگ گھر میں شفٹ ہوگئے …….. ماں باپ بہن بھائیوں سے ناطہ توڑ لیا …….. والدین کو کچھ پتہ نہیں تھا کہ بختیار کے شب وروز کس طرح گزررہے ہیں …….. فرخندہ نے سارا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا ……..تین بچے بھی ہوگئے تھے ……..ڈاکٹر بختیار کے گھروالوں کو یہ اطلاعات مل رہی تھیں کہ اس کے سسرال والوں کی اس کی دولت پر نظر تھی …..دوسال پہلے میاں بیوی میں سخت لڑائی بھی ہوئی تھی جس کے بعد فرخندہ اپنے شوہر سے الگ ہوگئی تھی اور عزیز آباد میں الگ گھر میں رہتی تھی …….. ایک دن اچانک بختیار کے بہنوئی کے پاس اس کے سسر کا فون آتا ہے کہ بختیار کی طبعیت خراب ہے ……. اسپتال میں ہے …….. اس کے گھر والے اسپتال پہنچتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ برین ہیمبرج کی وجہ سے بختیار مرچکا ہے …….. بختیار کے بھائی وہاں محسوس کرتے ہیں کہ بختیار کی نعش اکڑی ہوئی ہے اور کافی پرانی ہے ….. پوسٹمارٹم کے لئے اصرار کیا جاتا ہے لیکن بختیار کے سسرال والے بغیر پوسٹمارٹم کے تدفین کردیتے ہیں …….. گورکن کے مطابق بختیار کی قبر کےلئے اس سے صبح آٹھ بجے رابطہ کیا گیا جب کہ اس کا سسر صبح نوبجے فون کرکے اس کے گھر والوں کو بتاتا ہے کہ بختیار کی طبعیت خراب ہے …….. بختیار کے گھر والوں کی درخواست پر قبرکشائی ہوتی ہے اور پھر نعش کا پوسٹمارٹم ہوتا ہے تو سارے خدشات کی تصدیق ہوجاتی ہے ……..ڈاکٹروں کے میڈیکل بورڈ کے مطابق وجہ موت برین ہیمبرج نہیں بلکہ تشدد تھی …….. بختیار کے جسم پر زخموں کے سات آٹھ نشانات تھے …….. بختیار کے سسر، دوسالوں اور بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا …….. فردجرم عائد ہونے کے باوجود ضمانت قبل ازگرفتاری لینے کی وجہ سے ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے ۔۔ چودہ تاریخ کو پیشی کے بعد ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔

(326 بار دیکھا گیا)

تبصرے