Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ڈیمز پرانی ٹیکنالوجی، محقق کے انٹرویو پر نئی بحث

ویب ڈیسک جمعرات 08 نومبر 2018
ڈیمز پرانی ٹیکنالوجی، محقق کے انٹرویو پر نئی بحث

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کے ہائیڈرولوجی اور آبی مینیجمنٹ کے ایک ماہر پاکستانی محقق ڈاکٹر حسن عباس کی غیر ملکی نشریاتی ادارے ساتھ گفتگو نے نئی بحث چھیڑ دی..

انکا کہنا تھاکہ ڈیمز پرانی ٹیکنالوجی ہے ،اس میں جہاں پانی ذخیرہ کیا جاتاہے وہیں پانی کا اخراج بھی ہوتا ہے.

سرد موسم میں سیاسی موسم گرم

لہٰذا اپنی میعاد پوری کرنے کے بعد ڈیم کسی کام کانہیں رہتا ،اس میں بھر جانے والی ریت کو دوبارہ نکالنے کے لئے جتن کرنا ضروری اور اضافہ خرچہ بن جاتاہے

ڈیمز کی تعمیر ناگہانی آفات کے دوران تباہ کن ہوتی ،زلزلوں کے آنے کے دوران انفراسٹرکچر کی تباہی کی صورت میں سامنے آتی ہے.

پاکستان کو ڈیموں کی نہیں بلکہ دریائوں کے کنارے پانی اسٹور کی جگہیں قائم کرنے کی ضرورت ہے.

کیوں کہ پاکستان میں دریا تو موجود ہیں لیکن ان میں پانی نہیں ،ڈیمز کی تعمیر کا طریقہ ماضی ہو چکا ہے .

اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ پاکستان دنیا کی دیگر اقوام کی جانب سے ان مثالوں سے سبق لے جو پانی کی قلت کا سامنہ کرنے والے ممالک نے اختیار کیں اور اپنے ملک سے قلت آب کا خاتمہ کرنے میں کامیاب رہے.

(159 بار دیکھا گیا)

تبصرے