Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

چیف جسٹس کے اسکواڈ میں شامل گاڑی کو حادثہ

ویب ڈیسک جمعرات 08 نومبر 2018
چیف جسٹس کے اسکواڈ میں شامل گاڑی کو حادثہ

لاہور(ویب ڈیسک)خانقاہ ڈوگراں کے قریب چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے قافلے میں شامل اسکواڈ کی گاڑی کو ٹائر پھٹنے کی وجہ سے حادثہ ،اسکواڈ کے 6 جوان زخمی ، چیف جسٹس مکمل طور پر محفوظ رہے ۔

اس حوالے سے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ڈی ایم ایس ڈاکٹرشاہدرشید نے بتایا ہے کہ حادثہ موٹر وے پر پیش آیا ،جبکہ زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیواسپتال شیخوپورہ میں ضروری طبی امداد دی گئی ،

موصولہ اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا ،رپورٹس کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں لاہور کے اسپتال کے لئے ریفر کردیا گیا ہے،

(169 بار دیکھا گیا)

تبصرے