Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بہتر ہتھبارکم قیمت ، بڑھتے گن کلچر پرامریکہ پریشان

ویب ڈیسک جمعرات 08 نومبر 2018
بہتر ہتھبارکم قیمت ، بڑھتے گن کلچر پرامریکہ پریشان

کیلی فورنیا (ویب ڈیسک)امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر تھائوزنڈ اوکس میں کالج اسٹوڈنٹس کی مقامی کلب میں منعقدہ میوزک نائٹ کے دوران مسلح شخص کی بے دردی کے ساتھ اندھا دھند فائرنگ.

اس کے نتیجے میں حملہ آور سمیت 13 افراد کی ہلاکت کے واقعہ نے ایک بار پھر سارے امریکہ کو بڑھتے گن کلچر پر پریشان کردیا ہے.

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی تاریخ کے بدترین فائرنگ کے 5 بڑے واقعات گزشتہ 16 ماہ میں پیش آئے ہیں.

افغان خفیہ ایجنسی کے مرکز پر حملہ ، 126 ہلاک

امریکہ میں اس قسم کی شقی القلبی کے واقعات اتنے تواتر کے ساتھ کبھی بھی پیش نہیں آئے،ایسے بڑے سانحات 1949 میں 13،1966 میں16،اور 1984میں 21 افراد کی ہلاکتوں پر منتج ہوئے.

لیکن گزشتہ ماہ کے دوران لاس ویگاس 58 ہلاکتیں ،ٹیکساس میں 26 جانیں ضائع ہوئیں جون 2016 میں بھی نائٹ کلب میں 49 افراد کی جانیں گئیں ۔ماہرین کا کہناہے کہ ماضی کے مقابلے میں اب مارکیٹ میں ذیادہ بہتر ہتھبارکم قیمت پرد ستیاب ہیں.

جس کی وجہ سے جانیں ضائع ہورہی ہیں .
محققین نے مشورہ دیا ہے کہ نیم خودکار عسکری نوعیت کے ہتھیاروں اور ذیادہ تعداد میں گولیوں کے میگزین کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے.

ماہرین نے اس امر پر بھی توجہ دلائی ہے کہ شوٹرز نے اب ایسے مقامات کا رخ کرلیا ہے جہاں عام افراد کی بڑی تعداد جمع ہوتی ہے،جس کی وجہ سے ذیادہ افراد گولیوں کی زد میں آجاتے ہیں.

یہ بھی نوٹ کیا گیا ہے کہ ایسی بھیانک وارداتوں کے مرتکب افراد سوشل میڈیا کا بھی سہارا لیتے ہیں اور یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ یہ اپنی جانب سے کی جانے والی درندگی کا پہلے پیش آنے والے واقعات کے ساتھ موازنہ بھی کرتے ہیں .

(146 بار دیکھا گیا)

تبصرے