Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ایم کیوایم حیدرآباد کا فاروق ستارپراعتماد

صابر علی بدھ 07 نومبر 2018
ایم کیوایم حیدرآباد کا فاروق ستارپراعتماد

ایم کیوایم (پاکستان) کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے بہادرآباد کے عارضی مرکز سے علیحدگی اور پی آئی بی مرکز کو دوبارہ فعال کرنے کی اطلاعات پر ایم کیوایم (پاکستان) حیدرآباد کے وفد نے فاروق ستار سے رابطہ کرکے فاروق ستار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کردیا.

گزشتہ روز حیدرآباد کے کارکنوں کے ایک وفد نے پی آئی بی کراچی ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی اور انہیں حیدرآباد آنے کی دعوت دی جو فاروق ستار نے قبول کرلی.

پی ٹی آئی سے راستے الگ کر لیں گے ،خالد مقبول صدیقی

فاروق ستار آج حیدرآباد جائیں گے‘ جہاں حیدرآباد کے کارکنوں کے اجلاس سے خطا ب کریں گے‘ اس سلسلے میں حیدرآباد لطیف آباد میں واقع سارہ بینکویٹ میں فاروق ستار کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب بھی منعقد ہوگی.

ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے انچارج انجینئر کاشف خان کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار آج حیدرآباد کے دورے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے ‘ انہوںنے کہا کہ فاروق ستار کی قیادت میں نظریاتی کارکنوں کا گلدستہ تیار ہوچکا ہے.

بعد ازاں فاروق ستار دیگر شہروں اور علاقوں کا دورہ کرکے کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے‘ لطیف آباد میں ہونے والے کارکنوں کے اجلاس میں فاروق ستار بہادر آباد کے عارضی مرکز سے علیحدگی اور بہادر آباد رابطہ کمیٹی کے رویے سے کارکنوں کا آگاہ کریں گے۔

(159 بار دیکھا گیا)

تبصرے