Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مسلم لیگ ن میں ایک نیا بحران سامنے آگیا

ویب ڈیسک بدھ 07 نومبر 2018
مسلم لیگ ن میں ایک نیا بحران سامنے آگیا

لاہور ….مسلم لیگ ن میں ایک نیا بحران سامنے آگیا کہ شہباز شریف زیر حراست ہیں اور نوازشریف کی بھی دوبارہ گرفتاری متوقع ہے .

ان کے بعد پارٹی کی قیادت کون سنبھالے گا؟ن لیگ کو کس طرح متحد رکھا جائے گا؟.

نوازشریف کی متوقع گرفتاری کے بعد کہیں ن لیگ کے اندر فارورڈ بلاک تو نہیں بن جائے گا۔

ن لیگی قیادت نے متوقع حالات سے نمٹنے کیلئے سر جوڑ لئے جبکہ پارٹی کے اندر ہی قیادت سنبھالنے کیلئے کئی گروپ متحرک ہو گئے۔

پاکستانی اسکواڈجوہانسبرگ سے پورٹ الزبتھ پہنچ گیا

ن لیگی ذرائع کے مطابق رواں ماہ میں نوازشریف کیخلاف چلنے والے 2کیسز کے فیصلے متوقع ہیں اور ان کی رہائی کے خلاف نیب کی اپیل پر ن لیگ میں پارٹی بحران سے متعلق نئی بحث بھی شروع ہو چکی،

کہا جا رہا ہے کہ اگر نوازشریف کو دیگر کیسز میں سزا ہو جاتی ہے یا سپریم کورٹ میں نیب کی اپیل منظور ہو جاتی ہے تو اس صورت میں ان کو دوبارہ جیل جانا پڑے گا جبکہ شہباز شریف پہلے ہی نیب کی حراست میں ہیں،

ان حالات میں ن لیگ کے اندر ایک بڑی گروپنگ فارورڈ بلاک کی شکل اختیار کر سکتی ہے ، اس صور ت میں پارٹی کی قیادت کو کون سنبھالے گا۔

ن لیگ کے اندر اس حوالے سے 3گروپ متحرک ہو چکے ہیں، ایک گروپ خواجہ آصف ، دوسرا شاہد خاقان عباسی اور تیسرا رانا تنویر کے حق میں ہے۔

کچھ پرانے (ن) لیگی رہنما کوشاں ہیں کہ چند دنوں کے اندر چوہدری نثار اور نوازشریف میں اختلافات اور فاصلوں کو کم کیا جائے اورپارٹی کو مشکل سے نکلنے کے لئے چوہدری نثار کا کندھا استعمال کیا جائے۔

(168 بار دیکھا گیا)

تبصرے