Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

انیلہ کرن بدھ 07 نومبر 2018

اکثر لڑکیاں میک اپ تو کسی نہ کسی طرح کر لیتی ہیں۔ لیکن کنسیلر لگانے کے فن سے آگاہ نہیں ہوتیں۔ آئیے آج آپ کو کنسیلر لگانے کا طریقہ بناتے ہیں: داغوں کو چھپانے کیلئے باریک برش کی مدد سے کنسیلر صرف اورصرف نشان والی جگہ پرلگائیں منہ کہ اسے اردگرد پھیلادیں۔تاہم اگر رنگ فاو¿نڈیشن کے ہم رنگ ہو، تاہم اگر رنگ بالکل میچ نہ ہوسکے تو کنسیلر ایک شیڈ ہلکا لگا سکتی ہیں۔ کیونکہ اگر آپ نے فاو¿نڈیشن سے گہرا کنسیلر شیڈ استعمال کیا تو یہ چہرے کے نشانات کومزید نمایاں کردے گا۔ آنکھ کے نیچے کی جلد ڈھیلی ہوکر لٹک جائے تو کیفیت کو ” انڈرآئی بیگز“ کہاجاتا ہے۔ ایسا دیر تک جاگنے اور کم روشنی میں پڑھنے کے سبب ہوسکتا ہے۔ ان آئی بیگز کوکنسیل کرنا خاصا مشکل کام ہے۔ تاہم استعمال شدہ ٹی بیگز کو ٹھنڈا کرکے آنکھوں پر رکھنے سے آنکھوں کی سوجن میں حیرت انگیز حد تک افاقہ ہوتا ہے۔ لیکن چند ایک ایسی ترکیبیں بھی ہیں جن کی مدد سے آئی بیگز کو کافی حدتک چھپایا جاسکتا ہے۔ کریمی لکوئیڈ کنسیلر کو آنکھ کے نیچے لگائیں کیونکہ یہ کریم اس حصے کی نازک جلد میں بہت اچھی طرح جذب ہوجاتی ہے۔
کریم کو نقطوں کی صورت میں آنکھوں کے نیچے اور ناک کے گوشوں پر لگائیں اور انگلی کی مدد سے ہلکے سے تھپتھپا کراسے جذب کرلیں۔ اسے آپ بھنوو¿ں کے نیچے والی ہڈی پر بطور ہائی لائٹر بھی لگا سکتی ہیں اور ناک کے اردگردیا دہانے کے اردگرد واقع شکنوں کوع چھپانے کیلئے بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ اس سے نہ صرف آپ کی رنگت دمک اٹھے گی بلکہ آپ ایک دم تروتازہ دکھائی دیں گی۔
کنسیلر آپ کیلئے واقعی ایک جادو اثر پروڈکٹ ثابت ہوسکتی ہے، اگر آپ اسے لگانے کا سنہری ا±صول یاد رکھیں کہ غلط پروڈکٹ یااس کے غلط استعمال سے کبھی مطلوبہ تاثر حاصل نہیں ہوپاتا۔اس کی مثال کچھ یوں سمجھ لیں کہ سردرد میں کھانسی کیدو اپینے سے آرام نہیں ملتا بلکہ اس کے لئے سردرد کی دوا ہی لینی پڑتی ہے۔ اسی طرح ہارڈکنسیلر کو اگر آنکھوں کے گوشوں پر نمایاں جھریاں چھپانے کیلئے استعمال کیا جائے تو یہ جھریاں مزید نمایاں نظر آنے لگیں گی۔ جبکہ کوئی کریمی اور پتلی پروڈکٹ جھائیوں اور دھبوں کی چھپانے کے بجائے پھسل کرنیچے بہہ جائے گی۔ اس لئے آپ کے درست انتخاب میں ہی دراصل آپ کی خوبصورتی چھپی ہے۔
پاو¿ڈر زیادہ تر خواتین کا میک اپ پاو¿ڈر کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔اس لئے مارکیٹ میں کئی اقسام کے پاو¿ڈر دستیاب ہیں۔ یادرکھیں کہ پاو¿ڈر کا رنگ منتخب کرتے ہوئے بھی اپنی رنگت سے اس کی مطابقت کا خیال رکھیں۔ لوز پاو¿ڈر آپ کے چہرے پر لگائے گئے فاو¿نڈیشن کو سیٹ کرنے کاکام دیتا ہے۔ لیکن یہ پاو¿ڈر آپ کے چہرے پر الگ سے لگا ہوا دکھائی نہیں دینا چاہئے۔ بلکہ اس کا صحیح رزلٹ تب ملتا ہے جب یہ مکمل طورپر آپ کے میک اپ کا حصہ دکھائی دے۔ اسے لگانے کے بعد کلر کاسمیٹکس برش روانی کے ساتھ آپ کے چہرے پر چلتا ہے اور کوئی لائن یادھبہ وغیرہ نہیں بنتا۔آئی شیڈ لگانے سے پہلے آنکھوں کے نیچے لوزیادہ لگالیں۔ یہ آئی شیڈ سے جھڑ کر گرنے والے ذرات کو مقناطیس کی طرح پکڑلے گا۔ پھرایک نرم برش کی مدد سے آپ اس پاو¿ڈر کو صاف کرسکتی ہیں۔ اس طرح آپ کے چہرے پر کوئی نشان نہیں بننے پائے گا۔ پاو¿ڈر لگانے کی تکنیک کا پہلا اصول یہ ہے کہ آپ کا پاو¿ڈر برش جتنا اچھا ہوگا اتنی اچھی فنشنگ آئے گی۔ اپنے برش کو اس جادوئی پروڈکٹ میں ڈبونے کے بعد اضافے پاو¿ڈر کو جھٹک دیں، پھر، چہرے پر ہلکے ہاتھ سے لگائیں۔ یہ آپ کے چہرے کا اس طرح حصہ بن جائے گا جیساآپ چاہیں گی ۔

(155 بار دیکھا گیا)

تبصرے