Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

احتجاج بھی اچھے ہوتے ہیں ،اگر تجارت کوداغ نہ لگے

قومی نیوز بدھ 07 نومبر 2018
احتجاج بھی اچھے ہوتے ہیں ،اگر تجارت کوداغ نہ لگے

اقتصادی ماہرین اور تاجررہنماﺅں کا کہنا ہے کہ احتجاج بھی اچھے ہوتے ہیں اگر اس سے تجارت کو نقصان نہ پہنچے،ملکی معیشت متاثر نہ ہو اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے کے گھر کا چولہا گرم رہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان معاہدے کے بعد جہاں بڑے شہروں میں بند شاہراہیں، ہائی ویز کھل گئی وہیں حالیہ کشیدگی، جس سے ملکی ترسیلات۔ پیداوار اور برآمدی ترسیلات میں خلل پیدا ہوا اور صرف کراچی میں مقامی تجارت کو 15 ارب روپے کا خطیر نقصان ہوا، تاجر برادری کا کہناہے کہ ملک پر قرضوں کا پہاڑ اتنا بلند ہے کہ ایک گھنٹے کے پیداواری عمل کا تعطل برداشت نہیں کیا جاسکتا،لیکن پاکستان میں تو بات گھنٹوں میں نہیں دنوں پر محیط ہوتی ہے، احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن اس سے کسی دیہاڑی دار کی اجرت کسی غریب کی روزی روٹی پر حرف نہیں آنا چاہیئے اور نہ ہی ملکی معیشت کا پہیہ رکنا چاہیئے۔

(359 بار دیکھا گیا)

تبصرے