Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پنجاب اسمبلی میں2000 ارب کا بجٹ منظور

ویب ڈیسک پیر 29 اکتوبر 2018
پنجاب اسمبلی میں2000 ارب کا بجٹ منظور

پنجاب اسمبلی نے دو ہزار ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ منظورکرلیا ۔ مسلم لیگ نون کے ارکان بجٹ کی منظوری کے دوران بھی غیر حاضر رہے ۔

ن لیگ میں نیا گروپ بنانے کی تیاریاں

اسمبلی میں اپوزیشن کی مسلسل غیرحاضری سے حکومت کی مشکل آسان ہوگئی اور آج جمعرات کو ہونے والے اجلاس کے دوران پندرہ منٹ میں بجٹ تجاویز منظؓور کر لی گئیں۔

وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے بجٹ منظوری کے لئے پیش کیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بجٹ کی منظوری پر ایوان کو مبارک باد دی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ تاریخی لمحہ ہے جب سب ارکان نے بجٹ منظور کیا، آئندہ سال پری بجٹ بحث ہوگی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے بائیکاٹ پر حمزہ شہباز کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے کسی کو ایوان میں آنے سے نہیں روکا، بس ایک بچہ ضد کررہا ہے ۔

اجلاس ختم ہوا تو نون لیگ کے ارکان بھی اسمبلی آن پہنچے اور چھ ارکان کی معطلی پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ۔

(116 بار دیکھا گیا)

تبصرے