Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 08 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ، متعدد افراد ہلاک

ویب ڈیسک پیر 29 اکتوبر 2018
یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ، متعدد افراد ہلاک

امریکی شہر پٹس برگ میں واقع یہودی عبادت گاہ میں نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کر کے تین پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق مسلح شخص شہر پٹس برگ میں واقع یہودی عبادت گاہ میں داخل ہوا اور اُس نے اندر موجود تمام افراد کو یرغمال بنایا، بعد ازاں حملہ آور نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں‌ متعدد افراد ہلاک ہوئے۔

پولیس حکام نے اب تک 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ مقامی انتظامیہ نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ فائرنگ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اور عمارت کو گھیرے میں لیا جبکہ عوام کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی۔

امریکی میڈیا کے مطابق 46 سالہ حملہ آور کی شناخت رابرٹ باورز کے نام سے ہوئی ہے۔

(439 بار دیکھا گیا)

تبصرے