Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا مقدمہ سعودی عرب میں چلے گا

ویب ڈیسک پیر 29 اکتوبر 2018
صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا مقدمہ سعودی عرب میں چلے گا

سعودی وزیر خارجہ عادل جبیر نے  صحافی جمال خاشقجی قتل کے ملزمان کا مقدمہ سعودی عرب میں ہی چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ترک حکومت چاہتی تھی کہ جمال خاشقجی قتل کا مقدمہ ترکی میں ہی چلایا جائے اور اٹھارہ ملزمان کو اُن کے حوالے کیا جائے۔ سعودی صحافی کو استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں قتل کردیا گیا تھا۔

بحرین میں ایک کانفرنس سے خطاب میں عادل جبیر نے واضح کیا کہ جمال خاشقجی کے قتل کا مقدمہ سعودی عرب میں چلایا جائے گا۔ اس موقع پر عادل جبیر نے جمال خاشقجی سے متعلق مغربی میڈیا کی خبریں ہیجان خیز قرار دیں۔

دوسری جانب جمال خاشقجی کی منگیتر ہاتف چنگیز نے وائٹ ہاؤس کی دعوت قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ قتل کی تحقیقات میں سنجیدہ نہیں۔

ہاتف چنگیز نے ترک ٹی وی کو انٹرویومیں کہا کہ صدر ٹرمپ کی دعوت کا مقصد امریکا کی رائے عامہ پر اثر انداز ہونا ہے، خاتون نے بتایا کہ خاشقجی نے مدینے میں تدفین کی وصیت کی تھی۔

(255 بار دیکھا گیا)

تبصرے