Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

انڈونیشیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ،189 افراد سوار تھے

ویب ڈیسک پیر 29 اکتوبر 2018
انڈونیشیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ،189 افراد سوار تھے

انڈونیشیا کی نجی ایئرلائن کا مسافر بردار طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی انڈونیشیا کے مطابق طیارے میں عملے سمیت 189 افراد سوار تھے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار پرواز جے ٹی سکس ون زیرو انڈونیشیا کے شہر جکارتا سے جزیرے پنگ کل پنانگ جا رہی تھی کہ اندوہناک حادثے کا شکار ہوئی۔

نجی فضائی کمپنی لائن کے ترجمان نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ اُڑان بھرنے کے 13منٹ بعد ہی ریڈار سے اچانک غائب ہوگیا اور ایئر ٹریفک کنٹرول سے اس کا رابطہ ٹوٹ منقطع ہوگیا۔

طیارہ گرنے کے ممکنہ مقام پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انڈونیشیا اور ایئر لائن حکام کے مطابق طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6بج کر 10منٹ پر جکارتا سے روانہ ہوا اور 7بج کر 20منٹ پر اسے اپنی منزل پر پہنچنا تھا۔

بوئنگ سیون تھری سیون طیارے میں 210افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔ نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کا کہنا ہے کہ طیارے سے متعلق مزید معلومات فراہم کرنے کیلئے حکام کچھ دیر میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

امریکی میٹ آفس کے مطابق طیارے جہاں حادثے کا شکار ہوا، وہاں موسمی صورت حال بھی بہتر تھی۔

(467 بار دیکھا گیا)

تبصرے