Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 18  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اردن میں سيلابی ريلہ اسکول بس بہا لے گیا

ویب ڈیسک پیر 29 اکتوبر 2018
اردن میں سيلابی ريلہ اسکول بس بہا لے گیا

اردن میں سیلابی ریلے میں اسکول بس بہہ گئی۔ حادثے میں طلباء اساتذہ سمیت18افراد جاں بحق، جب کہ 11افراد زخمی ہوئے۔

خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق اردن میں موسلادھار بارش اور سیلاب کے نتیجے میں اسکول کے بچوں سمیت 18 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق بحر مردار کے علاقے میں پکنک کے لیے جانے والی اسکول بس سیلابی ریلے کے زد میں آکر تیز بہاو میں بہہ گئی۔ بس میں ٹیچرز اور بچوں سمیت 44افراد سوار تھے۔

اردن کے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں نے کارروائی کرکے 11بچوں کو بچالیا گیا ہے۔

(259 بار دیکھا گیا)

تبصرے